Table of Contents
دنیا میں کینسر کی بیماری بڑی خطرناک ہے لوگ اس سے ڈرتے ہیں اس سے اموات ہوتی ہیں لیکن آپ حیران ہو جائیں گے یہ جان کے کہ دنیا کے تمام کینسرز کو اکٹھا کر کے ان کی اگر اموات کا جائزہ لیں تو اس سے کہیں زیادہ لوگوں کی اموات دل کے اٹیک کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خاص طور پہ وہ لوگ جو بہت زیادہ روٹی چاول کے عادی ہوتے ہیں تو ان کی خون کی نالیوں میں خاص طور پرکولیسٹرول جمنا شروع ہو جاتا ہے ان کی نالیوں میں خاص طور کچھ کلاٹ بننا شروع ہو جاتے ہیں اور خون کی وہ جو دل کو خون دیتی ہیں جس کو ہم کوارڈنری آرٹریز کہتے ہیں جب ایک دفعہ وہ صاف نہیں رہتی اور ان میں کلوٹنگ شروع ہو جاتی ہے تو کسی دن ایک کلاٹ ایک ٹکڑا ٹوٹتا ہے اور دل کی کسی چھوٹی نالی میں جا کے پھنس جاتا ہے اس سے دل کا اٹیک ہو جاتا ہے۔
جس کی وجہ سے اچانک کی بہت ساری اموات ہوتی ہیں تو بہت اہم یہ بات ہے کہ آپ کے خون کی وہ نالیاں جو دل کے پٹھوں کو خون دیتی ہیں وہ صاف رہیں۔ ویسے تو آپ کو اس مرض کے لیے ڈاکٹر بہت ساری دوائیاں دیتے ہیں لیکن اس مضمون میں ہم نے ان سات کھانوں کی بات کرنی ہے جن کو اپنی زندگی میں شامل کر کے آپ خون کی وہ نالیاں جو دل کے پٹھوں کو خون دیتی ہیں ان کو صاف رکھ سکتے ہیں توآئیے دیکھتے ہیں وہ سات چیزیں کون کون سی ہیں

السی کے بیج
ان میں جو پہلی چیز کھانے والی ہے اس کو ہم کہتے ہیں فلیکسیز یا اردو میں ہم اسے کہتے السی کے بیج ۔ان کے اندر ایک صلاحیت ہوتی ہے کہ ان کے اندراومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں اب وہ چیزیں ہیں جو اپ کے خون کی نالیوں کے اندر کولیسٹرول کو نہ صرف جمنے سے روکتے ہیں بلکہ ان کی سوزش کو بھی روکتے ہیں جس کی وجہ سے یہ دیکھا گیا ہے مختلف ریسرچ کے ذریعے سے کہ وہ لوگ جو فلیکس سیٹ کا استعمال کرتے ہیں تو ان کے اندر دل کے اٹیک کم ہوتے ہیں بنسبت ان لوگوں کے جو فلیک سیڈز کا استعمال نہیں کرتے۔
السی کے بیج استعمال کرنے کا طریقہ
اس کو آپ پاؤڈر کی شکل میں لیں یعنی تازہ فلیگ سیڈز یا السی کے بیج لیں ان کو پیس لیں یا پسوا لیں اس کے بعد ان کو سموتھی پہ بھی ڈال کے کھا سکتے ہیں دہی کے اوپر بھی ڈال کے کھا سکتے ہیں۔ جو دلیہ وغیرہ بناتے ہیں اس کے اوپر بھی ڈال کے آپ کھا سکتے ہیں تو یہ آپ کے بہت فائدے میں آتی ہے۔ کولسٹرول کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے اور اسی طرح شوگر کو بھی کم کرتی ہے یعنی نارمل رکھتی ہے ۔ بلڈ پریشر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دل کی بیماریوں کا ایک بہت بڑا رسک فیکٹر ہے۔
فلیکس سیڈز کولیسٹرول کو بہتر کرے گی انفلمیشن کو کم کرے گی بلڈ پریشر کو بہتر رکھے گی شوگر کو کم رکھے گی تو اس کے نتیجے میں خون کینالیوں کے اندر کلوٹنگ اورسوزش کم ہوگی اور دل کے اٹیک بھی کم ہوں گے
انار
اس کے بعد جو اگلا پھل ہے وہ ہے انار پومیگرینٹ۔ سب لوگ اس کو جانتے ہیں ۔یہ صدیوں سے انسانوں کے استعمال آ رہا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے صحت ملتی ہے اس سے انرجی ملتی ہے خاص طور مڈل ایسٹ یعنی عریبین علاقے وہاں پہ ہمیشہ سے اس کی اہمیت صحت کے لیے اجاگر رہی ہے لیکن اب جو نئی اورریسرچ آئی ہے اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انار کےاندر 100 سے زیادہ فائٹو کیمیکلز ہیں یعنی اس حد تک کنٹری اکسیڈنٹس ہیں جو گرین ٹی میں بھی آپ کو نہیں ملتے جس کو کہا جاتا ہے کہ دل کی بہترین دوست ہے۔ اب یہ اینٹی اکسیڈنٹس کیا کرتے ہیں اور یہ ریسرچ کے ذریعے ثابت شدہ بات ہے کہ آپ کے جسم میں نہ صرف یہ کہ کلیسٹرول کو کم کرتے ہیں، ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں بلکہ جو ایل ڈی ایل کا کولیسٹرول کی اکسیڈیشن کا عمل جو وجہ بن جاتا ہے دل کے اٹیک کی ۔ خون کی نالیوں میں جب کلوٹنگ زیادہ ہو جاتی ہے تو اس کو بھی روکتا ہے جس کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ لوگ جو اس کا جوس استعمال کرتے ہیں یا انار کا استعمال کرتے ہیں تو ان کے اندر 30 فیصد زیادہ کمی دیکھی گئی ہے ایل ڈی ایل کے کلیسٹرول میں۔
ناٹو
کسی بھی بڑے شہر میں جو جاپانی ریسٹورنٹ ہوتے ہیں تو وہاں پہ آپ کو یہ مل جاتی ہے اسے کہتے ہیں ناٹو۔ ناٹو کوسویابین کی فرمنٹیشن سے تیار کیا جاتا ہے اور اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ناٹو کوآپ چاول کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں سبزیوں کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں، یہ ایک جاپانی ڈش ہے۔ اس کے اندر ہوتی ہے ایک ایسی چیز جس کو ہم وٹامن کے ٹو کہتے ہیں۔ سب سے اہم دل کے لیے ہوتا ہے وہ کے ٹو ہوتا ہے اور یہ دنیا کا واحد ایک ایسا واحد پودااور کھانا ہے کہ جس کے اندر آپ کو کے ٹو ملے گا ۔ کے ٹو کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ آپ کے خون کی نالیوں میں موجود کیلشیم کو وہاں سے لے کے آپ کی ہڈیوں میں پہنچاتا ہے تاکہ یہ جہاں پہ اس کا کام ہو وہاں پہ یہ کام کرے کیونکہ جب خون کی نالیوں میں بہت زیادہ کیلشیم ہو جاتا ہے تو اس سے کلوٹنگ زیادہ ہوتی ہے اور اس سے دل کے اٹیک بھی زیادہ ہوتے ہیں
2004 میں ایک سٹڈی کی گئی تو ان کے اندر 57 فیصد کم دل کے اٹیک ہوئے یا دل کی اٹیک کی وجہ سے ان کی اموات بھی بنسبت ان لوگوں کے جو اس خوراک کو استعمال نہیں کرتے تھے تو اس لیے یہ جو خوراک ہے ناٹو اگر آپ نے اس سے پہلے اس کے بارے میں نہیں سنا تو اس کو ریسرچ کریں اور اگر ہو سکے تو اپنے شہر میں اس کو ڈھونڈیں اور ایک دفعہ ٹرائی کریں اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس کا ذائقہ ٹھیک ہے تو اپنے ڈاکٹر کے ساتھ مشورہ کریں اور اپنی دل کی صحت کے لیے ناٹو فوڈ کو اپنی خوراک میں شامل کر لیں
چقندر
چقندر کو آپ مختلف طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں اس کی خوبی یہ ہے کہ اس کے اندر ہوتا ہے نائٹریٹ۔ اب جو نائٹریٹ ہوتا ہے وہ تبدیل ہو جاتا ہے نائٹرک اکسائیڈ میں اور یہ جو نائٹرک اکسائیڈ ہے یہ آپ کے خون کی نالیوں کو ڈائلیٹ کرتا ہے ان کی جو تنگی ہے اس کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ جو چقندرکو استعمال کرتے ہیں تو ان کا چار سے 10 ملی میٹر اف مرکری بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے ۔ بلڈ پریشرایک بہت بڑا رسک فیکٹر ہے دل کے اٹیکس کا۔ جب آپ چقندر کو استعمال کرتے ہیں تو اس کے اندر کچھ چیزیں موجود ہیں وہ کیا چیزیں ہیں وہ ہے ائرن ، وٹامن بی ، فائبر ، فاسفورس ، پوٹیشیم ، فولک ایسڈ ، بیٹا کیروٹین ، وٹامن اے ، میگنیشیم وٹامن سی موجود ہے اب یہ تمام کی تمام آپ کے دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں ۔آپ کے خون کی نالیوں کے لیے بہت مفید ہیں اور دل کی نالیوں میں جو کلوٹنگ ہوتی ہے اس کو کم سے کم رکھتی ہیں تو بیٹ روٹ یا چکندر جو بہت آسانی سے مارکیٹ سے مل جاتا ہے وہ بھی آپ کی دل کی صحت کے لیے ایک بہترین چیز ہے
پھل
اس کے بعد جو چیز اپ کی دل کی صحت اورخون کی نالیوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے وہ ہیں سٹریس فروٹ جیسے لیمن ، مالٹے اور گرے فروٹس ہیں ان کے اندر کوئی شک نہیں ہے کہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرنے والی بہت سی چیزیں ہیں ان میں فائبر ،کیلوریز کم ہیں لیکن ان کے اندر نیوٹریشن زیادہ ہیں لیکن ایک چیز جو ان کے اندر بہت اہم ہے وہ ہے وٹامن سی، اب وٹامن سی کا کیا تعلق بنتا ہے ہمارے دل کی خون کی نالیوں سے ؟ دراصل وٹامن سی جو ہے یہ ہمارے جسم میں بڑھاتا ہے کالجن کو اور کالجن ہمارے خون کی وہ نالیاں جو دل سے خون لے کے جاتی ہیں جس کو ہم ارٹریز کہتے ہیں اس کا ایک بہت اہم کمپوننٹ ہے
جب وٹامن سی آپ کے جسم میں زیادہ ہوگا یا اس کی کمی نہیں ہوگی تو کالیجن بھی زیادہ بنے گا جب کالجن زیادہ بنے گا تو خون کی نالیاں کام کرنے کے قابل رہیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے اندر ایک اور کمپاؤنڈ ہے جس کو ہم کہتے ہیں نرنجن۔ اب یہ جو نرنجن ہوتا ہے یہ آپ کی خون کی نالیوں کی سوزش کو کم کرتا ہے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ایل بی ایل کو کم کرتا ہے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی اکسیڈیشن کو کم کرتا ہے اور ان تمام چیزوں کا فائدہ کس کا ہوتا ہے اپ کے دل کی صحت کو تو اس لیے سٹریس فروٹ کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے ضرور ڈسکس کریں اور اگر وہ سمجھتے ہیں کہ آپ کو یہ منع نہیں ہے تو آپ ان کو زیادہ استعمال کریں کہ سٹرس فروٹ کا استعمال بہت زیادہ مہنگا بھی نہیں ہوتا اوریہ آپ کے دل کی صحت اور دل کی خون کی نالیوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے
پتوں والی سبزیاں
اس کے بعد باری آتی ہے ان سبزیوں کی جن کے پتے سبز ہوتے ہیں جیسے پالک اور گوبھی ہے۔ ان کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ ان کے اندر وٹامن ای ہوتا ہے، اور وٹامن ای کے بارے آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ دنیا کا بہترین اینٹی اکسیڈنٹ ہے ۔ یہ آپ کے جسم میں جو سوزش ہوتی ہے مختلف جگہوں میں اور جہاں پہ خون کی نالیاں سب سے اہم ہوتی ہیں تو اس سوزش کو کم کرتا ہے اور دوسرا کیونکہ اس کے اندر فائبر ہے اس کے اندر کچھ ایسی چیزیں ہیں کہ جن کی وجہ سے آپ کے جسم میں گلوکوز کم رہتی ہے، مثال کے طور پہ سٹڈیز نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ لوگ جن کو ہم کچھ ایسی چیزیں دیتے ہیں جیسے وہ روٹی کھاتے ہیں زیادہ چاول کھاتے ہیں زیادہ پروسس فوڈز زیادہ کھاتے ہیں لیکن دوسرے گروپ کو یہ سبز پتے والی سبزیاں دی گئی کہ جن کے اندر وٹامن ہی اور اس طرح کی بہت ساری نیوٹریشن تھی جو دل کے لیے بہت ضروری ہے تو دیکھا گیا کہ دل کے اٹیک ان لوگوں میں زیادہ تھے جو پروسیس یا الٹرا پروسس فوڈ کھاتے تھے بنسبت ان لوگوں کے جو سبز پتوں والی سبزیاں جس میں پالک اور گوبھی ہے وہ کھاتے تھے
تو دل کی صحت کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے کہ جیسے اگر آپ روٹی کھانے لگے ہیں اور ساتھ آپ نے پالک بنایا ہے یا گوبھی بنائی ہے لیکن اس کو بہت زیادہ فرائی نہیں کیا ہوا تو اگر آپ زیادہ مقدار میں وہ سبزی کھائیں گے اور کم مقدار میں روٹی تو اس سے آپ کی دل کی صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا
اخروٹ
دل کی صحت اور دل کی خون کی نالیوں کی صحت کو بہتر بنانے والی سات خوراکوں میں سے جو ساتواں یا آخری آپشن ہے وہ ہے اخروٹ یا والنٹس ۔اس کی خوبی یہ ہے کہ جیسے فلیک سیڈز کے اندر اے ایل اے الفا لینو لینے کیسڈ ہوتا ہے اور اسی طرح سے اچھے والے جو فیٹس ہوتے ہیں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز وہ بھی ہوتے ہیں اور ساتھ ساتھ اس کے اندر وٹامن ای بھی ہوتے ہیں کہا جاتا ہے کہ جو ہم بادام اخروٹ مونگ پھلی یہ چیزیں کھاتے ہیں ان میں سب سے زیادہ جو اینٹائی اکسیڈنٹس ہیں وہ والنٹ یا اخروٹ کے اندر موجود ہوتے ہیں یہ آپ کو مارکیٹ سے مل جائے گا۔ آپ مختلف طریقوں سے کھا سکتے ہیں
کسی بھی چیز کے ساتھ اس کو لے لیں آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن اس کے اندر اتنے زیادہ اینٹی اکسیڈنٹس ہوتے ہیں کہ آپ کے جسم میں جو فری ریڈیکلز بنتے ہیں کیسے بنتے ہیں جب آپ باہر نکلیں گےتو بہت زیادہ گرد و غبار ہے۔ آپ نے کھانے ایسے کھائے ہیں جو بہت زیادہ فرائی ہوئے ہیں ۔ لوگ سگریٹ پیتے ہیں دھواں ہوتا ہے تو ان کی وجہ سے آپ کے جسم میں فری ریڈیکلز بنتے ہیں جو پورے جسم کی طرح خون کی نالیوں میں بھی سوزش ہے انفلامیشن کرتے ہیں جس کی وجہ سے کولیسٹرول زیادہ جمتا ہے آپ کی خون کی نالیوں میں۔ کیونکہ یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول برے والے کولیسٹرول کی اکسیڈیشن بھی کرتے ہیں تو وہ لوگ جو اخروٹ کا استعمال کرتے ہیں تو اس کے اندر وہ تمام چیزیں ہیں جو ان برےاثرات کو روکنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ تو یہ تھے وہ سات کھانے یا سات چیزیں کھانے والی جن کو استعمال کر کے آپ اپنے دل کی خون کی نالیوں کو صاف رکھ سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
گنے کا رس پینے کے حیرت انگیز نتائج – نئی تحقیق
روزانہ ایک انڈا کھانے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے
رنگت کو روشن چمکدار اور گورا کرنا ہوا اب بہت آسان
آم کب کہاں اور کن لوگوں کوکھانے چاہئیں- فوائد و نقصان
مردانہ طاقت بڑھانے کی قدرتی غذائیں-مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ
سدا بہار جوانی کے تین خفیہ راز سامنے آ گئے
ہسپتالوں کی ہو گئی چھٹی-لازوال صحت کا راز سامنے آ گیا
کھیرا نہیں یہ ہیرا ہے – سونے سے زیادہ قیمتی
اس رمضان میں دہی کو سحری میں کھائیں اور صحت پائیں
صحت مند رہنا ہے تو پودینہ سے دوستی کر لیں
انار کے رس کے فائدے
زیتون کے فائدےاور استعمال-زیتون کے46 حیرت انگیز فوائد
سیب سے امراض بھاگتے ہیں یا ناشپاتی سے۔کون بہتر
انجیر اور آملہ – انجیر کا طریقہ استعمال- انجیر کی تاثیر- آملہ کی تاثیر اور فوائد
لمبی زندگی پانے کا اہم راز سامنے آ گیا
ادرک کے فوائد کیا ہیں- ادرک اور مردانہ طاقت
لہسن سے مردانہ طاقت کیسے حاصل کریں- مردانہ کمزوری کا قدرتی علاج
بال کیوں گرتے ہیں – بالوں کو مضبوط کرنے کا طریقہ
بڑھاپے میں بھی جوان نظر آئیں- پانچ جادو اثر کھانے کھائیں
مردانہ طاقت کی گولیاں کھائیں یا لونگ سے مردانہ طاقت پائیں
خبردار لونگ کا استعمال آپ کی جان بھی لے سکتا ہے
انجیر سے مردانہ صحت -انجیر سے سپرم بڑھائیں
پیازکے فوائد اور نقصانات – پیازجدید تحقیق کی روشنی میں
سردیوں کا پھل سنگھاڑا- سنگھاڑے کے 24 کمال کے فائدے
مردانہ طاقت بڑھانے والی غذائیں- قوت باہ کے لیے 5 سپر فوڈ
ساگ کے فائدے – ساگ کی اقسام-سرسوں کا ساگ