سبزیا ں بطور
دوا کے کیسے استعمال کریں – سبزیوں کے فائدے
سبزیاں اللہ تعالی کی ایک بیش بہا نعمت اور قدرتی طور پر
ہمیں توانائی فراہم کرنے کا ایک انمول خزانہ ہیں۔سبزیاں سے محبت کرنے والے افراد
کم وبیش ہی کسی سنگین بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔سبزیاں اگر ہم دوا کے طور پر
استعمال کریں تو ہمارے بےشمار امراض کا علاج انہی سے ہو سکتا ہے۔ذیل میں ہم روزمرہ
استعمال کی چند مشہور سبزیوں کے فوائد بیان کریں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنی صحت
کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں
گاجر
گاجر میں وٹامن اے ،بی سی ،فولاد فاسفورس اور شوگر وغیرہ
وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کا رس بینائی کے لئے بہت مفید ہے۔یہ جسم میں خون
پیدا کرتی ہے اس کے استعمال سے صالح خون بنتا ہےاس کے علاوہ یہ خون کی خرابی ،دل
کی دھڑکن بواسیر ،گردوں کی خراب کارکردگی قبض اور کمر کے درد کے لئے بہت مفید سبزی
ہے۔ یہ دانتوں اور مسوڑھوں کے لئے بھی
کارآمد ہے۔ یہ سردیوں کے موسم کی ایک نہائت مفید سبزی ہے۔گاجروں کو پانی میں جوش
دے کر انہیں اچھی طرح مسل لیں اور خراب ہوئے زخموں پر اس کا لیپ کرنے سے زخم ٹھیک
ہو جاتے ہیں۔ گاجر اور پالک کے جوس میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر پینے سے پرانی
سے پرانی قبض ٹھیک ہو جاتی ہے۔
پالک
پالک میں کیلشیم اور فولاد کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں
جن میں کیلشیم ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے اور فولاد ب خون پیدا کرنے کے ساتھ
ساتھ جگر کو تقویت دیتا ہے۔ پالک کی دیگر خصوصیات میں اس کا زودہضم اور قبض کشا
ہونا ہے۔ اس لے علاوہ پتھری یرقان اور بخار وغیرہ میں بھی اس کا استعمال فائدہ مند
ہے۔
سلاد پتہ
یہ سبزی زودہضم اور توانائی بخش ہے اس میں فولاد کافی مقدار
میں پائی جاتی ہے جو صالح خون پیدا کرتا ہے اس کو ٹماٹر مولی اور کھیرے کے ساتھ
کھانا فائدہ مند ہے۔اس سے خاص طور پرجگر معدہ اور آنتوں کو طاقت ملتی ہے اس کو
دوپہر کے کھانے کے ساتھ ملا کر کھانے کا معمول بنانے کی کوشش کریں۔
شلجم
جدید تحقیق کے مطابق شلجم ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے اکسیر
ہے یہ قبض کشا ہے اور ایک ہلکی زودہضم غذا
ہے۔ اس میں وٹامن اے،بی اور سی پائے جاتے ہیں ااس کے پتوں میں بھی وافر غذائیت پائی
جاتی ہے۔ اس لئے زیادہ بہتر ہے کہ اسے پتوں سمیت پکایا جائے۔ اس میں کیلشیم سوڈیم
، فولاد اور پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ بعض ماہرین تو اسے سیب سے
زیادہ مفید قرار دیتے ہیں۔
کچا ناریل
یہ سرد اور خشک ہونے کی وجہ سے جسمانی حرارت کو برقرار
رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔کمزور جسم میں نئی
توانائی پیدا کر کے جسم کو موٹا بناتا ہے اور نیا خون پیدا کرتا ہے۔ جگر کو طاقت
پہنچانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے اس کا استعمال گردے اور مثانے کی کمزوری کو دور کرتا
ہے اس کے ساتھ ساتھ دماغی کمزوری بھی اس کے استعمال سے دور ہوتی ہے۔ تاہم اگر دمہ
اور کھانسی ہو تو اس کے استعمال سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔
چقندر
اس میں وٹامن اے ،بی اور ڈی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں
یہ خون کی کمی کو کنٹرول کر کے صاف اور تازہ خون پیدا کرتا ہے ۔جوڑوں کے درد میں
اس کا استعمال فائدہ مند ہے ۔یہ بلغم خشک کرتا ہے اور جگر کو طاقت دیتا ہے ،دودھ
پلانے والی ماؤں کے لئے اس کا استعمال بہت مفید ہے ۔اسکے علاوہ اگر سر کے بال گر
رہے ہوں تو اس کا پانی نکال کر بالوں پر لگانے سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں اور نئے
بال بھی اگنے لگتے ہیں۔
کریلا
کریلا بلغم کو دور کرتا ہے اور بھوک بڑھاتا ہے ۔یہ پیشاب آور ہے ۔گنٹھیا لقوہ اور پتھری کو نکالنے میں کارآمد ہے ،یہ اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے اور اس کے علاوہ پیٹ کے کیڑے مارنے میں بہت موثر ہے۔خون کی بڑھی ہوئی شوگر کو کنٹرول کرتا ہے ۔اس کے استعمال سے بڑھی ہوئی شوگر کنٹرول ہو جاتی ہے۔
ہو سکتا ہے کہ یہ بھی آپ کو پسند آئے
اس موسم کا صرف ایک پھل کھائیے اور ہمیشہ تندرست رہیں
ہسپتالوں کی ہو گئی چھٹی-لازوال صحت کا راز سامنے آ گیا
اخروٹ کھائیں اور صحت مند رہیں۔
رنگت کو روشن چمکدار اور گورا کرنا ہوا اب بہت آسان
روزانہ ایک انڈا کھانے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے
گنے کا رس پینے کے حیرت انگیز نتائج - نئی تحقیق
کھیرا نہیں یہ ہیرا ہے - سونے سے زیادہ قیمتی
سبزیا ں بطور دوا کے کیسے استعمال کریں - سبزیوں کے فائدے