Type Here to Get Search Results !

وہ پاکستانی جو امریکہ جا کر بھی باز نہیں آئے

وہ پاکستانی جو امریکہ جا کر بھی باز نہیں آئے
 

پچھلے دنو    میں روس کی طرف سے کئے گئے سائبر حملوں کے بعد امریکی حکومت نے بہت سخت قدم اٹھائے ہیں اور روس کے دس سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا گیا ہے اور صدارتی الیکشن میں مداخلت کرنے کی وجہ سے چھتیس افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں جن میں دس پاکستانی بھی شامل ہیں ان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے شہزاد عرف شہزاد امین بھی ہیں جن پر ٢٠١٨ کے ایک ایکزیکٹو رول کے تحت مقدمہ بنایا گیا ہے ان پر امریکی صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے

اسی طرح کراچی کے سید جوھر حسنین ،محمّد خضر حیات عرف حیات جعفری ،رضا محسن عرف امیری ،علی رضا عرف لیلانی ،اور سید علی رضا عرف زیدی پر بھی اسی طرح کے الزامات لگائے گئے ہیں.پابندی کی زد میں آنے والے ان افراد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ لوگ مختف آئی ٹی کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں اورآپس میں ایک دوسرے کو جانتے بھی ہیں - اسی طرح بین ہونے والی کمپنیوں میں ایک کراچی کی کمپنی بھی شامل ہے جس کا تعلق رضا محسن وغیرہ سے جوڑا گیا ہے .دوسری کمپنی لائیک وائز دکان نمبر ٥ جمشید کوارٹرز کراچی کا تعلق بھی رضا محسن سے بتایا گیا ہے -اسی طرح تیسری کمپنی ایم کے سوفٹ ٹیک ٦٣١ سی چھٹی منزل مشرق سنٹر سٹیڈیم روڈ کراچی ہے اور اس کا تعلق بھی رضا محسن اور علی رضا سے بتایا جاتا ہے -٠ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا دوسرا مرحلہ زیادہ سخت ہوگا جس میں بہت سارے لوگ متاثر ہوں گے تاہم روس نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے پاکستان کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Hollywood Movies